متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیوں کیا؟

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سیکیورٹی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، 2رکنی ٹیم کی قیادت ایوی ایشن سیکیورٹی امور کے سینئر ڈائریکٹر عبداللہ الکعبی نے کی، متحدہ عرب امارات اور جی سی اے اے کی ٹیم کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارت جانے والی پروازوں کے سیکیورٹی امور کی جانچ پڑتال ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہوائی اڈے پہنچنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائیر کموڈور (ر) شاہد قادر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ افتتاحی میٹنگ میں اے پی ایم آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز نے شرکت کی۔

سینئر ڈائریکٹر عبداللہ الکعبی نے کہا کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران یو اے ای سے آئی ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ کرے گی، 2رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات کی پروازوں کے لیے اختیار کیے جانے والے ایویشن سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دے گی۔

عرب امارات ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

عرب امارات 2رکنی ٹیم 2 سے 5جولائی تک کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp