آزادکشمیر: مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ہے جس کے مطابق ملازمین تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا گیا ہے۔

منگل کو آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مجموعی آمدن کا تخمینہ 2 کھرب ایک ارب 17 کروڑ روپے لگایا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 20 ارب، 3 کروڑ، 30 لاکھ لگایا گیا ہے، اسی طرح ترقیاتی اخرا جات کا تخمینہ 44 ارب لگایا گیا ہے۔

وصولیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ ان لینڈ ریونیو سے 75 ارب روپے، لینڈ ریکارڈ اینڈ سٹیلمنٹ 17 کروڑ، سٹیمپ 45 کروڑ 5 لاکھ، اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 5 کروڑ، آرمڈ سروسز بورڈ 4 کروڑ، لا اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس)14 کروڑ 50 لاکھ، پولیس (داخلہ) 24 کروڑ، جیل خانہ جات 10 لاکھ، کمیونیکیشن اینڈ روکس سے 48 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عبدالماجد خان نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ تعلیم 28 کروڑ، صحت 17 کروڑ 3 لاکھ، خوراک 40 کروڑ، زراعت ایک کروڑ 10 لاکھ، جنگلی حیات و فشریز 8 کروڑ، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ 4 کروڑ، جنگلات 45 کروڑ، بجلی/برقیات 15 ارب، پرنٹنگ پریس 10 کروڑ، انڈسٹریز 4 کروڑ 50 لاکھ، لیبر 50 لاکھ، ابریشم 60 لاکھ، منرلز 10 کروڑ، سیاحت ایک کروڑ 20 لاکھ، سوشل ویلفئیر 2 لاکھ، مذہبی امور 7 کروڑ 50 لاکھ، متفرق 81 کروڑ 90 لاکھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیڈرل ویری ایبل گرانٹ ایک کھرب 5 ارب، واٹر یوزج چارجز ایک ارب اور لون اینڈ ایڈوانسز ایک ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مجموعی اخراجات

عبدالماجد خان نے مالی سال 25-2024 کے لیے مجموعی اخراجات کے تخمینے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 7 ارب 86 کروڑ83 لاکھ، بورڈ آف ریونیو ایک ارب 81 کروڑ، 40 لاکھ، اسٹیمپس 4 کروڑ 65 لاکھ، لینڈ ریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ 5 کروڑ 90 لاکھ، ریلیف و بحالیات 2ارب 65 لاکھ، پینشن 43 ارب 14 کروڑ، تعلقات عامہ 40 کروڑ 13 لاکھ، عدلیہ 3 ارب، 46 کروڑ، 87 لاکھ، داخلہ پولیس 9 ارب، 84 کروڑ، 56 لاکھ جبکہ جیل خانہ جات کے لیے 36کروڑ، 54لاکھ کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری دفاع 46 کروڑ 65 لاکھ، آرمڈ سروسز بورڈ 11 کروڑ 89 لاکھ، مواصلات و تعمیرات عامہ 6 ارب 62 لاکھ، تعلیم 43 ارب 68 کروڑ 70 لاکھ، صحت عامہ 14 ارب 95 کروڑ 4 لاکھ، اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر و ٹرانسپورٹ 20 کروڑ 7 لاکھ، مذہبی امور27 کروڑ 70 لاکھ، سماجی بہبود و ترقی نسواں 87 کروڑ 46 لاکھ، زراعت ایک ارب 15 کروڑ 15 لاکھ، لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ایک ارب 6 کروڑ 50 لاکھ، خوراک 41 کروڑ 60 لاکھ اور اسٹیٹ ٹریڈنگ کے لیے 41 ارب 62 کروڑ 68 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ جنگلات، وائلڈ لائف وفشریز ایک ارب 98 کروڑ 84 لاکھ، کوآپریٹیو 2 کروڑ 13 لاکھ، توانائی و آبی وسائل 10 ارب 81 کروڑ 33 لاکھ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 95 کروڑ 71 لاکھ، صنعت، لیبر ومعدنی وسائل 31 کروڑ 39 لاکھ، پرنٹنگ پریس 16 کروڑ 60 لاکھ، ابریشم 15 کروڑ 36 لاکھ، سیاحت وآثار قدیمہ 20 کروڑ 10 لاکھ اور متفرق 21ارب، 56 کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔

ترقیاتی اخراجات

‎مالی سال 25-2024 کے لیے مجموعی ترقیاتی بجٹ کے تخمینے کی تفصیل بتاتے وزیر خزانہ نے کہاکہ زراعت و لائیو اسٹاک 90 کروڑ، سول ڈیفنس/ایس ڈی ایم اے 15 کروڑ، ترقیاتی ادارہ جات 34 کروڑ 50 لاکھ، تعلیم 4 ارب 80 کروڑ، ماحولیات 15 کروڑ، جنگلات واٹر شیڈ 80 کروڑ، وائلڈ لائف وفشریز 7 کروڑ 50 لاکھ، صحت عامہ 3 ارب، صنعت و معدنیات 52 کروڑ اور آزادجموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے لیے 28 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گورننس متفرق 2 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ، ٹرانسپورٹ 3 کروڑ، انفارمیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ 20 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی 80 کروڑ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 3 ارب 70 کروڑ، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ 2 ارب 46 کروڑ، 50 لاکھ، توانائی و آبی وسائل 4 ارب 80 کروڑ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایک ارب 40 کروڑ، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ ایک ارب 15 کروڑ، سماجی بہبود وترقی نسواں 30 کروڑ، اسپورٹس اینڈ یوتھ اینڈ کلچر 50 کروڑ، سیاحت 70 کروڑ اور مواصلات و تعمیرات 14ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں یہ بھی کہاکہ آزاد کشمیر میں ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں ا‎سپیکراسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز تک ملتوی کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp