حج 2024: اردن کی پراسیکیوشن کا انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 28 افراد کے خلاف مقدمہ

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن کی پراسیکیوشن نے رواں سال کے سرکاری حج مشن کے علاوہ حج کے لیے سفر کرنے والے اردنی شہریوں کی موت کے بعد 28 افراد پر انسانی اسمگلنگ کے الزامات عائد کردیے ہیں۔

ان الزامات کا تعلق ان واقعات سے ہے جن میں 99 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں

اردنی جوڈیشل کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پراسیکیوشن نے 19 افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10 افراد کو تفتیشی کیس کے سلسلے میں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جو بغیر اجازت حج کو آسان بنانے میں ملوث تھیں۔

ان کمپنیوں کے مجرمانہ طریقے سے حاصل شدہ مالی وسائل کو بھی ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ اور تارکین وطن کے امور کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس کیس میں 99 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

پراسیکیوشن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل