افغان کھلاڑی بھی گلبدین نائب کی انجری کا مذاق اڑانے لگے

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلادیش کو ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اس میچ سے جڑے ایک واقعے نے افغانستان کی جیت کو مشکوک بنا دیا جب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹراٹ کھلاڑیوں کو گیم کو سست کرنے کا اشارہ کیا اور عین اسی وقت گلبدین نائب ہیمسٹرنگ کا بہانہ کرکے زمین پر ایسے گرے جیسے ان کا اٹھنا مشکل ہوگیا ہو۔ ایسے میں کمنٹیٹر نے قہقہ لگاتے ہوئے گلبدین کی بہترین اداکاری پر کہا کہ انہیں آسکر دیا جائے یا ایمی۔

مزید پڑھیں

گلبدین نائب کی ایکٹنگ پر جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ وہیں افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق نے بھی گلبدین نائب کی انجری کے ڈرامے پر بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ کے ایک سین پر مبنی مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے فلم کے کردار ’بلو‘ کی جگہ نوین الحق کا چہرہ لگا دیا جو فلم میں لاٹھی کے سہارے لنگڑا کر چلتا ہے لیکن اصل میں معذور نہیں ہوتا اور مشکل میں آنے پر تیزی سے بھاگتا نظر آتا ہے۔

نوین الحق نے میم پوسٹ کر کے کیپشن میں ساتھی کرکٹر سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ’معذرت گلبدین لیکن اسے پوسٹ کرنا لازمی تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naveen ul haq Murid (@naveen_ul_haq)

گلبدین نائب نے نوین الحق کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ہیمسٹرنگ کا مسئلہ ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے اس پر قہقہوں والے ایموجیز کا اضافہ کیا۔

صارفین کی جانب سے گلبدین نائب کی انجری کو ان کی اداکاری قرار دیا جا رہا ہے۔ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم دھوکے سے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لیے گروپ 1 سے بھارت اور افغانستان جبکہ گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے کوالیفائی کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل 27 جون کو افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھی 27 جون کو ہوگا جو گیانا میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل