گرمی کی لہر کے سامنے ابراہم لنکن کا مجسمہ بھی ٹک نہ سکا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال دنیا کے بیشتر ممالک گرمی کی لپیٹ میں ہیں تو وہیں پر امریکی سابق صدر ابراہم لنکن کا موم کا مجسمہ گرمی کی شدید لہر کو برداشت نہ کرپاتے ہوئے اپنا سر اور ٹانگیں کھو بیٹھا۔

امریکہ میں بھی ان دنوں ہیٹ ویو آئی ہوئی ہے اور لوگ گرمی سے بچنے کے مختلف طریقے اپناتے نظر آرہے ہیں۔ اس گرمی کی شدت میں امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں نصب ابراہم لنکن کا مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ یہ مجسمہ صرف موم کا مجسمہ نہیں بلکہ شمع کا کام بھی کرتا ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ یہ پگھلا ہو بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کامجسمہ پگھلتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے امریکا میں ہیٹ ویو آئی ہوئی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت تین ہندسو یعنی 100 ڈگری فارن ہائٹ تک بھی گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp