اقرارالحسن کی تیسری بیوی کے ساتھ یورپی ملک کی سیر، خوبصورت تصاویر وائرل

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقرارالحسن کا شمار پاکستان کے مشہور نیوز اینکرز میں ہوتا ہے۔ وہ جہاں اپنے شو سرِعام کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں لوگ انہیں 3 شادیوں کے حوالے سے بھی جانتے ہیں۔

اقرارالحسن نے حال ہی میں عروسہ خان سے شادی کی، اب عروسہ اقرار اپنا سوشل میڈیا چینل ایس اے ٹائمز چلاتی ہیں۔

اقرارالحسن کی تیسری بیوی عروسہ ان کی پہلی بیوی قراۃ العین اور ان کے بیٹے پہلاج کے قریب ہیں اور وہ ہمیشہ ان دونوں کے ساتھ گھومتی نظر آتی ہیں۔ جبکہ ان کی دوسری بیوی فرح اقرار لاہور میں علیحدہ رہائش پذیر ہیں۔

اقرارالحسن ان دنوں اپنی تیسری بیوی عروسہ کے ساتھ یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی تعطیلات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اقرارالحسن اور عروسہ خان کی سیر کے دوران خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جہاں ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp