آزاد کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج کے بعد سیشن کا بائیکاٹ

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریک مسترد کرنے کے خلاف حزب اختلاف نے ایوان میں احتجاج کے بعد سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔

حکومت کی طرف سے مطالبات زر لانے پر ‎قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، سابق وزیراعظم عبد القیوم نیازی، حسن ابراہیم، رفیق نیئر اور صاحبزادہ حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

اپوزیشن نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔

دوسری جانب اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے آزاد کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل دن 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

دریں اثنا بلدیاتی نمائندگان نے فنڈز مختص کرنے کے لیے آزاد حکومت کو یکم جولائی تک ڈیڈ لائن دے دی۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں نے کہاکہ ‎اسمبلی ممبران کو منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر ترقیاتی فنڈز کو اسمبلی ممبران کے ذریعے خرچ کر کے بلدیاتی اداروں کے مینڈیٹ کو عملاً تسلیم کرنے سے انکار کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp