راہل گاندھی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف مقرر

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھارت کی لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد بنادیے گئے اور اس حوالے سے لوک سبھا سکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے صاحبزادے اور اندرا گاندھی کے پوتے راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں کہا کہ ملک کے عوام، کانگریس کارکنان اور انڈیا (بلاک) کے ساتھیوں کا مجھ پر بھروسہ ظاہر کرنے پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا لیڈر صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ یہ آپ کی آواز بن کر آپ کے مفادات اور حقوق کی جنگ لڑنے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

’میں آپ کا ہوں اور آپ کے لیے ہوں‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارا آئین غریبوں، محروموں، اقلیتوں، کسانوں، مزدوروں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور ہم اس پر کیے گئے ہر حملے کا پوری طاقت سے جواب دے کر اس کی حفاظت کریں گے۔

پیغام کے آخر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’میں آپ کا ہوں اور آپ کے لیے ہی ہوں‘۔

راہل اور ان کی والدہ سونیا گاندھی

راہل گاندھی کو حزب اختلاف کا لیڈر بنانے کا فیصلہ منگل کے روز ہی انڈیا بلاک کی میٹنگ میں کر لیا گیا تھا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن اور راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی نے اس حوالے سے 25 جون کو ہی لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب کو خط لکھ کر مطلع بھی کیا تھا۔

بدھ کو لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے سے متعلق باضابطہ منظوری دے دی۔

کمل ہاسن و دیگر کی مبارکباد

راہل گاندھی کے حزب اختلاف لیڈر بنائے جانے پر انہیں بڑی تعداد میں مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

مشہور اداکار کمل ہاسن، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، این سی پی ایس پی چیف شرد پوار، شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت، تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سمیت کئی سیاستدانوں نے بذریعہ ’ایکس‘ راہل گاندھی کو حزب اختلاف لیڈر کا عہدہ ملنے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلسل تیسری بار مرکز میں حکومت بنالی ہے تاہم اس بار مخالف اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب سے پی جے پی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز نے مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی، شہر کو عوام کے لیے بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس، جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹس سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 2 اجلاس، اپوزیشن کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ایران: قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا، اب کیا ہوگا؟

وزیراعظم شہبازشریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

ویڈیو

گلگت بلتستان: اسکائی سائیکلنگ اور زپ لائن ایڈونچر نے سیاحوں کے دل جیت لیے

امریکی کانگریس میں عمران خان کے حق میں بڑی قرارداد، آخر ہوکیا رہا ہے؟

کوئٹہ میں کپڑے کی وہ مارکیٹ جہاں کم داموں میں سوٹ دستیاب ہیں

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار

کلائمیٹ چینج ہماری سیاست، معیشت، سفارت سب کو متاثر کر رہی ہے

حج 2024: گرمی کے باعث وفات پانے والے بیشتر حجاج کون تھے؟