پاک عرب ریفائنری سے اربوں روپے کا تیل چوری کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاک عرب آئل ریفائنری سے کئی سالوں سے اربوں روپے مالیت کا تیل چوری کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی ملزم لطف علی سیال اور اس کے 10 ساتھیوں نے کرائے کے گودام سے پورٹ قاسم کے علاقے میں ریفائنری کی مین پائپ لائن تک تیل نکالنے کے لیے 174 فٹ لمبی سرنگ بنائی تھی۔

ایک بار جب تیل کا رخ موڑ دیا جاتا تو اسے گودام کے احاطے میں کھڑے ٹینکروں میں منتقل کیا جاتا تھا۔

گرفتاری کے بعد مرکزی ملزم لطف علی سیال کے 8 ساتھیوں کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی ہے، جبکہ ایک ملزم جیل میں ہے۔ لطف علی سیال خود بھی اس وقت 6 روزہ ریمانڈ پر ہے، اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp