چینی کمپنی پاکستان میں انرجی سٹی بسیں تیار کرے گی

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ماسٹر موٹر کارپوریشن اور چین کی یوٹانگ بس کمپنی نے پاکستان میں یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسوں کو مقامی طور پر تیار کرنے اور اسمبل کرنے کے لیے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوٹانگ ماسٹر اپنے آپریشنز کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ قائم کرے گی اور ملک میں سٹی بسیں تیار کرنے والی پہلی اور واحد کمپنی بن جائے گی۔

یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسیں ہائبرڈ اور الیکٹرک پاور ٹرینز میں دستیاب ہوں گی۔ ان بسوں سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی دور ہوگی اور حکومت کو ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انرجی سٹی بسوں کی تیاری سے متعلق معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ 5 جون کو پاکستان شینزین بزنس کانفرنس میں ماسٹر موٹر کے ڈائریکٹر دانیال ملک اور یوٹانگ کے ہوانگ یوانچاؤ نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے علاوہ سینیئر پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp