محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مشرق میں بادل گِھر کر جمع ہورہے ہیں اور بادلوں کی اس حالیہ تشکیل کے باعث اگلے2 سے 3گھنٹوں کے دوران یہ بادل گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے قبل تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آج جنوب مشرقی سندھ کے بیشتر علاقوں بشمول نگرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، چھاچھرو، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوسری جانب جنوبی سندھ کے علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں بھی بارش کے امکانات ہیں، دوپہر یا شام کے اوقات میں کراچی کے نزدیک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل متوقع ہے، جس کے بارش پر منتج ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔