قومی کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی ، تیسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے نام

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے دی اور  وائٹ واش سے بچ گئی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے اور جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم18.4اوورز میں116 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

سیریز کے آخری میچ میں افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 40 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے، کپتان شاداب خان نے 17 بالز پر 28 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 31 ،عبداللہ شفیق 23 ،عماد وسیم 13 ،طیب طاہر 10 رنز بناسکے۔محمد نواز 5 اور محمد وسیم 9 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نبی ،راشد خان ، کریم جنت اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی وکٹ پر ٹک نہ کھیل سکا۔ رحمان اللہ گرباز 18 ،عثمان غازی 15 ،محمد نبی 17 ،صدیق اللہ 11 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاداب خان اور احسان اللہ نے 3،3 شکار کیے جبکہ محمد وسیم اور عماد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز افغانستان پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔پاکستان کو پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ