پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کے بعد 241700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 207219 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189950 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔