کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ صوفی بزرگ کے عرس کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کونسل کی قرارداد کے تحت کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp