منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیے گئے۔

وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق منصورعثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیرکے برابر ہوگا۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری بھی دے دی جس کے بعد تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہٰی کوگزشتہ ماہ 2 فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp