عمرایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد منظور

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی ہے اور اجلاس میں متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ عمر ایوب بدستور اس عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہیں، ان کا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے۔

اجلاس میں تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید

اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کا فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے گزشتہ روز اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میری عاجزانہ رائے میں مجھے لگتا ہے کہ میں سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟