امداد اور سرمایہ کاری کے اعلانات، اسٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس کا اضافہ

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران حصص کی قیمتوں میں بہتری دیکھنے میں آئی اور معاشی تجزیہ کاروں نے اس اضافے کی وجہ تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے گزشتہ روز جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری اور اداروں کی جانب سے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کے اعلانات اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے پر غور کو قرار دیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 297 پوائنٹس یا 0.73 فیصد بڑھ کر 40 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا، تجارت کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 482 یا 1.19 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

جنیوا میں فنڈ ریزنگ کانفرنس میں کیے گئے وعدوں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کے ممکنہ مثبت نتائج کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دکھائی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp