پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والی پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پُرامید

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرلیا ہے اور وہ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پُرامید ہیں۔

بچپن سے ہی اپنے بھائی کے ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے والی کشمالہ طلعت اب مہارت سے گن چلاتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں آکر مجھے لگا کہ اب دقیانوسی روایت ختم ہوگئی ہے کیونکہ ہمارے ہاں یہ بات بہت مشہور ہے کہ لڑکیاں گھر میں بیٹھ کر لڑکیوں والے کام کریں اور لڑکے بس کھلونا گن سے کھیلیں۔

انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ جب بھی شوٹنگ کے مقابلوں کا ذکر ہو وہاں میرا نام ضرور آئے۔ ’جب میں نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو تب دل میں حسرت تھی کہ عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کروں اور لوگ مجھے یاد کریں‘۔

دوسری جانب اہم اعزاز اپنے نام کرنے والی کشمالہ طلعت کی والدہ ثمینہ یعقوب کہتی ہیں کہ بیٹی نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ثمینہ یعقوب نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں، خوشی کا یہ لمحہ ہمارے لیے ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میری بیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی وجہ بن رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp