کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری میں 24 برس مکمل ہونے پر کیا پیغام دیا؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ریفیو جی‘ کے 24 برس مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’اپنی ذات اور کردار تلاش کرتے ہوئے مجھے 24 برس مکمل ہوگئے اور ابھی سب سے بہترین آنا باقی ہے۔‘

کرینہ کپور نے اپنی ڈیبیو فلم کی کاسٹ اور ٹیم اور مداحوں کے لیے لکھا کہ ’آپ سب کے لیے بے شمار پیار۔‘ پوسٹ میں کرینہ کپور نے فلم کے ہیرو ابھیشیک بچن سمیت انوپم کھیر، جیکی شیروف اور سنیل شیٹھی کو بھی مینشن کیا ہے۔

مداح کرینہ کپور کو بھارتی فلم نگری میں کامیاب 24 برس مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں اور متعدد کرینہ کپور اور ابھیشیک بچن کی جوڑی کو بھی یاد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 30 جون 2000 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ریفیوجی’ سے نہ صرف کرینہ کپور بلکہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے اکلوتے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ جوڑی کو پسند کیا گیا لیکن فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی تھی۔

فلم کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن 2 سپر اسٹارز کی پہلی ڈیبیو فلم ہونے کے سبب ان کے مداحوں کے لیے بہت خاص ہے اور اس فلم کے گانے بھی شائقین موسیقی کو ازحد پسند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ملکہ الزبتھ کا عالیشان سفارتی اصول جس کے صدر ٹرمپ بھی معترف

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ