دُہری شہریت چھوڑ کر وزیر خزانہ بننے والے محمد اورنگزیب مستقبل میں کہاں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں اب پاکستان میں ہی رہوں گا، 2018 میں ہی وطن آگیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ نے کہاکہ وہ دُہری شہریت چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کی شہریت چھوڑ کر دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست دی تھی جسے وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا تھا اور اس کے بعد ان کے وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

 اپریل 2018 سے پاکستان کے بڑے بینکوں میں شمار ہونے والے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر محمد اورنگزیب اس سے قبل ایشیا کے جے پی مورگن گلوبل کارپوریٹو بینک کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

محمد اورنگزیب کے پاس بینکنگ کا 30 سالہ تجربہ ہے، اس کے علاوہ وہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے سربراہ اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی منتخب کیے جاچکے ہیں، جبکہ ایمسٹرڈیم اور سنگاپور میں بینکوں کے انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp