ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اب تک وطن واپس کیوں نہیں جاسکی؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ کے پیش نظر بارباڈوس میں پھنس گئی ہے، جہاں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس سے سمندری طوفان کے گزرنے کے ساتھ ہوائی اڈے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔

بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے۔

کیٹیگری 4 کا سمندری طوفان ’بیرل‘ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس کے قریب سے گزرے گا اور طوفان کا مرکز جنوبی ساحل سے تقریباً 80 میل دور ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ہلٹن ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، طوفان سے قبل ٹیم کا منصوبہ چارٹر فلائٹ کے ذریعے سیدھا وطن واپسی کا تھا لیکن اتوار کی شام سے ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ فاتح ٹیم کے ہندوستان پہنچنے کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرنے کا سوچ رہا ہے تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی طرح وہ بھی یہاں پھنس گئے ہیں۔ ’سفری منصوبہ واضح ہونے کے بعد تقریب کا سوچیں گے۔‘

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں سری لنکا میں شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز سے ایک نیا ہیڈ کوچ ملے گا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ کسے منتخب کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ سمجھے جارہے  ہیں، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے اس عہدے کے لیے انٹرویوز کے بعد گوتم گمبھیر اور سابق بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈبلیو وی رمن کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت