حارث رؤف ڈی ایس پی بن گئے: ’بنی گالا آپریشن کے لیے بھیجا جائے گا؟‘

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اسلام آباد پولیس کا خیر سگالی سفیر بنا دیا گیا اور حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے۔

حارث رؤف کو ڈی ایس پی کا اعزازی رینک ملتے ہی سوشل میڈیا پر کہیں مبارکباد کے پیغام اور کہیں صارفین کے طنز و مزاح پرمشتمل دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔

نذر حسین آفریدی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف بہت جلد پاکستان کے وزیرِاعظم ہوں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا اب حارث رؤف کو بنی گالا آپریشن کے لیے بھیجا جائے گا؟’

رانا معیز نامی صارف نے لکھا کہ ‘سی ایس ایس اور پی ایم ایس ختم کرکے سب کو کرکٹ کھیلنی چاہیے’۔

ٹوئیٹرصارف اریبہ نے لکھا کہ ‘میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں زندگی میں ایسا کچھ دیکھوں گی’۔

جہاں کچھ لوگ حارث رؤف  کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ ان کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘کبھی تو کسی کی خوشی میں خوش ہو لیا کرو۔ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس عہدے کے مستحق کیسے ہیں ان کو حارث کی گزشتہ 3، 4 سال کی کارکردگی یاد نہیں ہے؟’

کرن بتول نامی ٹوئیٹر صارف کا کہنا تھا کہ ‘آدھے لوگ سی ایس ایس میں پھنسے ہیں اور آدھے لوگ ڈگری میں تب جاکر یہ عہدہ ہاتھ آتا ہے ہم تو پڑھ پڑھ کر ہی پاگل ہو رہے ہیں’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘پلیز مجھے گرفتار کرلیں’۔

کہیں کوئی صارف یہ کہتا دکھائی دیا کہ ‘ان کے مزے ہیں بھئی’۔

یاد رہے اس سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کی جانب سے اور شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘