مصنوعی ذہانت کا سیاست اور سائبر حملوں میں استعمال، بل گیٹس نے خبردار کردیا

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کو لوگ سائبر حملوں یا پھر سیاسی مداخلت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی آتی ہے تو عموماً اسے پہلے اساتذہ، ڈاکٹر اور سائنسدان استعمال کرتے ہیں تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔

بل گیٹس نے کہا مگر اے آئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں، لہٰذا اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اس کے استعمال کی روک تھام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سےتیزی آئے گی، چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہوجائے گا، لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے اور نیک نیتی سے کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نےبتایا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈلز تیار کرنے میں مدد ملے گی اور میٹریلز کو سمجھنا بھی آسان ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے