سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ہنی مون پر، رومانوی تصویریں سامنے آگئیں

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، کی ہنی مون کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ سوئمنگ پول میں موجود ہیں، اور دونوں غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سوناکشی اور ظہیر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

تصویر میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کو پول کے کنارے پر ہاتھ میں مشروب لیے دیکھا گیا۔

دریں اثنا ظہیر اقبال نے بھی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے کچھ خوبصورت نظر آرہا ہے۔ ’سوناکشی مجھ پر چیخنا چاہتی تھی لیکن میں نے اس کے بجائے اسے ہنسایا‘۔

سوناکشی اور ظہیر اقبال نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ہنی مون کے لیے کس جگہ کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شوبز جوڑے کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم سوناکشی کے بھائی اس شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp