نواز الدین صدیقی نے خود کو بالی ووڈ کا ’بدصورت ترین‘ اداکار کیوں قرار دیا؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے خود کو ہندی فلم انڈسٹری کا ’بدصورت ترین‘ اداکار قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی شکل کی وجہ سے انڈسٹری میں مسلسل طعنوں اور امتیازی سلوک کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی نے اپنے بچوں کے باپ ہونے کا فرض نہیں نبھایا،اہلیہ کا دعویٰ

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا، ’ شوبز انڈسٹری میں خوبصورت چہروں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ میں بدصورت ہوں، مجھے یہ جملہ اتنی بار سننے کو ملا کہ مجھے خود بھی یقین ہوگیا کہ میری شکل بری ہے۔‘

اداکار نے مزید بتایا کہ آئینے میں دیکھ کر وہ خود سے بھی یہ سوال کرنے لگے تھے کہ وہ اتنی بری شکل لے کر فلم انڈسٹری میں کیوں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے یہ سب سنتا آرہا ہوں اور اب یہ ماننے بھی لگا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی اچھے اسکرپٹ پر مبنی فلم ہو تو تینوں خانز مجھے فون کرتے ہیں،نوازالدین صدیقی

تاہم نوازالدین نے اپنے ناقدین کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت ان کا کیریئر بنا اور انہیں مختلف کردار ادا کرنے کے مواقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی شکل کے طعنوں اور امتیازی رویے کا جواب دینے کے لیے انہوں نے اداکاری پر محنت کی اور آج وہ جس مقام پر بھی ہیں اسی لگن اور محنت کی وجہ سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے

نوازالدین صدیقی بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ہیں جو گینگز آف واسع پور، کہانی، لنچ باکس، بدلہ پور جیسی ہٹ فلموں اور مشہور ویب سیریز سیکرڈ گیمز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کے حوالے سے پہلے بھی کھل کر بات کرچکے ہیں اور ہمیشہ اپنے ناقدین کو اپنی جاندار اداکاری سے جواب دیتے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟