بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔

بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کب تک بارش کا پانی ضائع ہوتا رہے گا؟

لسبیلہ،خضدار،آواران، جھل مگسی، قلات اور نصیر آباد، اوستہ محمد،صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسٰی خیل، کوہلو، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

دریں اثنا پاکستان ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے کے15 اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں آج کتنی بارش ہوگی اور مون سون کا آغاز کب سے ہوگا؟

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور عوام بارشوں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

اتھارٹی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی