بدسوات نالہ میں طغیانی کا خطرہ، انتظامیہ اور عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ بدسوات نالہ میں آج ایک معمولی برفانی جھیل کے سیلاب کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں کے لیے عارضی پل اور رابطہ سڑکیں  متاثر ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : بدسوات نالہ میں طغیانی کا خطرہ، انتظامیہ اور عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

این ڈی ایم اے نے جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کریں اور متعلقہ ادارے خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور  بہاؤ میں اضافہ کی صورت میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر  منتقل کریں۔ خطرے سے دوچار علاقوں پر مبنی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹیمیں الرٹ رہیں۔

اس سلسلے میں عوام سے گزارش ہے کہ وہ بھی الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔  عوام بروقت معلومات تک رسائی کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس کے بارے میں آگاہی رکھیں۔ مسافر ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب  اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا آغاز، ہنگامی صورتحال میں وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : موسم برسات کی آمد سے ڈینگی کا خطرہ، الرٹ جاری

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت اور دالبندین میں 47، بھکر، جیکب آباد اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp