آر ڈی اے کی 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) نے ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایت پر غیر مجاز ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ٹاسک فورس نے ان غیر قانونی پیش رفتوں کے خلاف اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی کون سی ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں؟

ٹیکسلا میں ایک آپریشن کے دوران آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نے 8 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جن میں اروڑا ہاؤسنگ اسکیم، ال خان انکلیو، لینڈ سب ڈویژن، واہ ریزینڈینشیا، فہد بلڈرز (بشمول ایجوکیشن ٹاؤن/واہ ہلز کے دفاتر)، المدینہ لینڈ سب ڈویژن، ایجوکیشن ٹاؤن/واہ ہلز/کشمیر ٹاؤن اور خواص ٹاؤن شامل ہیں۔

یہ اسکیمیں ضلع راولپنڈی کے اندر موضع لیب ٹھٹھو، نیکو، بھوتی پنڈ، بدھو، گڑھی افغاناں، بجار اور ٹیکسلا تحصیل سمیت مختلف علاقوں میں واقع ہیں۔ انفورسمنٹ اسکواڈ نے ان غیر قانونی سکیموں کے سائیٹ دفاتر اور سب ڈویژنوں کو سیل کر کے مسمار کر دیا۔

مزید پڑھیے: راولپنڈی کی 70 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار، کون کون سی بڑی سوسائٹیز شامل؟

غیر قانونی اشتہارات، پلاٹوں کی بکنگ اور ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کے بار بار وارننگ کے باوجود مالکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکنگ دفاتر کا کام جاری رکھا۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کمشنر کے احکامات کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp