باجوڑ میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باجوڑ میں بم  دھماکا  کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں کنٹرول بم  دھماکا میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بم دھماکا اس وقت ہوا جب انجینئر شوکت اللہ کا قافلہ گزر رہا تھا جس کے نتیجے میں ان کے بھائی اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان جاں بحق ہوگئے۔ وہ سن 2018 سے 2024 تک آزاد حیثیت سے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ پولیس کے ترجمان محمد اسرار نے دھماکے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ دھماکے میں سابق سنیٹر ہدایت اللہ جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے۔

سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجےامیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کے الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔ ہدایت اللہ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ اور سابق رکن اسمبلی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ’لاش‘ سے کیسے ہار گئی؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان اور دیگر افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار ہے، دہشتگردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp