آئندہ 3 دنوں میں اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 3 دنوں (5 سے 7 جولائی) میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 7 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال یا طغیانی کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

اس دوران لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں کتنے ملی میٹر بارش ہوئی؟

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکلالہ ایئرپورٹ 44، شمس آباد 39، کچہری 16، منگلا 44، سیالکوٹ سٹی 43، ایئرپورٹ 18، گجرات 35، نارووال 32، اسلام آباد میں گولڑہ 28، زیروپوائنٹ 22، بوکرا 20، سید پور 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14، جہلم 22، گوجرانوالہ 13، لاہور ایئرپورٹ 09، لاہور سٹی 03، قصور 04، مری اور اٹک میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں زیریں دیر 34، مردان 5، بلوچستان میں بارکھان 11، کشمیرمیں گڑھی دوپٹہ، 8، کوٹلی 6، مظفرآباد سٹی میں 06، ایئرپورٹ 5 اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت کہاں ذیادہ رہا؟

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارار نوکنڈی48، دالبندین47،تربت، بھکر،اٹک اور نورپورتھل میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp