اسٹیڈیم میں لگے اشتہارات کیسے بنتے ہیں؟ حیران کردینے والی ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کے میدانوں میں اکثر ہمیں مختلف اشتہارات نظر آتے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گراؤنڈ میں باقاعدہ پینٹ کرکے بنائے جاتے ہیں یا پھر ٹیکنالوجی کی مدد سے اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں، یعنی ورچوئل ایڈورٹائزنگ کی جاتی ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی پر پینٹ کی صورت میں نظر آنے والے اشتہارات دراصل میٹ پوسٹرز ہیں جن کو میدان پر بچھایا جارہا ہے۔

 ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ اس سے بے خبر ہیں لیکن میں گزشتہ 13 سال سے جانتا ہوں کہ یہ میٹ پوسٹر جیسا ہی ہے۔

ہمایوں احمد خان لکھتے ہیں کہ ماضی میں اس طرح کے میٹ نہیں ہوتے تھے بلکہ اشتہارات کو گراؤنڈ میں پینٹ کیا جاتا تھا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیڈیم پر منحصر ہے کہ ادھر کس طرح کے اشتہارات کی ضرورت ہے، ہر گراؤنڈ میں ایسے میٹ نہیں بچھائے جاتے بلکہ کہیں پر پینٹ کیا جاتا ہے اور کہیں پراجیکشن کا سہارا لیا جاتا ہے۔

روہت نامی صارف نے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں گئے صرف وہی اس کے بارے میں نہیں جانتے۔

زیادہ تر صارفین کا ماننا ہے کہ ان اشتہارات کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جاتے ہیں تو وہاں پر کچھ نہیں ہوتا جبکہ ٹی وی پر اشتہار دکھایا جارہا ہوتا ہے۔

کئی صارفین ایسے بھی تھے جو یہ سوال کرتے نظر آئے کہ اگر گراؤنڈ میں میٹ بچھایا جاتا ہے تو وہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے رکاوٹ نہیں بنتا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp