ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 243300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 208590 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 191207 روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp