برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے یونس خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ ماضی کے سپر اسٹارز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شائقین کی جانب سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔
جہاں ایک طرف آسٹریلیا کو ہرانے پر لیجنڈری کھلاڑی تعریفیں سمیٹ رہے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی اب بھی ہمارے موجودہ کھلاڑیوں سے بہتر کھیل رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کم از کم ایک پاکستانی ٹیم تو جیت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپیئنز نے آسٹریلیا چیمپیئنز کے خلاف شاندار میچ کھیلا، یونس خان نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے، مصباح الحق 30 گیندوں پر 46 جبکہ شاہد آفریدی 2 وکٹیں لینے اور 5 گیندوں پر 11 اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
At least one Pakistan team is winning 🙂
Pakistan Champions beat Australia Champions by 5 wickets in the World Championship of Legends 2024.
Younis Khan 63 off 41 balls, Misbah-ul-Haq 46* off 30 balls and Shahid Afridi with 2 wickets and 11* off 5 balls#Cricket pic.twitter.com/0x1tDDebTs
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) July 3, 2024
طحہ جاوید کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان پاکستانی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سے بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
No way Misbah and Younis Khan are playing better than current gen! 💀 pic.twitter.com/yvV8MQ9Vep
— 𝙏𝙅 (@TahaJawaidAgain) July 3, 2024
احتشام ریاض نے لکھا کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق 2009 کے بعد اب یونس خان کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔
🚨 Shahid Afridi and Misbah ul Haq playing under Younis Khan after 2009. 💚 pic.twitter.com/gpnm7FnHaj
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) July 3, 2024
فرید خان لکھتے ہیں کہ ہماری موجودہ ٹیم کو ان لیجنڈز سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Younis Khan 63 off 41 @ 154 strike-rate
Misbah Ul Haq 46* off 30 @ 153 strike-rate
Shahid Afridi 11* off 5 @ 220 strike-rateThis is how you finish matches; our current team needs to learn from these legends. Pakistan Zindabad 🇵🇰❤️ pic.twitter.com/x5NQfIo2HV
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 3, 2024
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا لیجنڈز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر191 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ مصباح الحق نے 46 رنز بنائے، شعیب ملک 23، صہیب مقصود 21 اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔