پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے، لیکن پاکستان عالمی عدالت سے فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پلس سمٹ سے اظہار خیال کرتے ہوئے قازقستان کے صدر کو ایس سی او سمٹ کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ آج جن دستاویزات پر اتفاق رائے ہوا ایس سی او کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

’کانفرنس خطے میں اتحاد اور باہمی تعلقات کے لیے اہم ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاک روس تعلقات کسی دوسرے ملک کی وجہ سے متاثر نہیں ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔ اسرائیلی مظالم میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اس غیر ملکی قبضے کی وجہ سے دنیا بھر میں تنازعات سر اٹھا رہے ہیں۔

’اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے باعث دنیا کو مسائل کا سامنا ہے، عالمی عدالت نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے۔ اس وقت پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سرد جنگ کا خوف پوری دنیا کو ڈرا رہا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان کو بھی 2022 میں بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp