ٹی20 ورلڈ چیمپیئز کی وطن واپسی، فتح پریڈ دیکھنے ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ2024 کی فاتح بھارتی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ممبئی کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ استقبال کے لیے نکل آئے۔ کھلاڑیوں کی آمد پر ہونے والی تقریبات ٹریفک کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑی وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے قومی ہیروز کے استقبال کے لیے ممبئی کی سڑکیں کھچا کھچ بھری ہوئی ہیں، اور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شائقین لاکھوں کی تعداد میں امڈ آئے ہیں۔ روہت شرما اور ٹیم ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچے اور اب فتح پریڈ کے لیے میرین ڈرائیو کے لیے روانہ ہوں گے۔ قبل ازیں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: فاتح بھارتی ٹیم کی پریڈ کے لیے خصوصی بس تیار، بس میں کیا خاص بات ہے؟

کھلاڑی آج آئی ٹی سی موریا ہوٹل پہنچے جہاں ہوٹل کی طرف سے تیار کردہ خصوصی ناشتے سے ان کا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وہ دہلی ہوائی اڈے سے فتح پریڈ کے لیے ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم گزشتہ روز گرانٹلے ایڈمز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چارٹر فلائٹ کے ذریعے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔ بارباڈوس میں کیٹیگری 4سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی 3دن تک پھنسے رہے۔ ایئر انڈیا کی خصوصی چارٹر پرواز، جس کا نام فاتح اسکواڈ، ایئر انڈیا چیمپئنز 24 ورلڈ کپ کے نام پر رکھا گیا، کھلاڑیوں کو لے کر آج وطن واپس پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: فاتح بھارتی ٹیم کی پریڈ کے لیے خصوصی بس تیار، بس میں کیا خاص بات ہے؟

واضح رہے بھارتی کھلاڑی اوپن ٹاپ بس میں سوار ہوکر مشہور میرین ڈرائیو کے ساتھ نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک فتح پریڈ کرے گی، ٹیم کی پریڈ کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک اعزازی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے لیے مفت انٹری کی سہولت رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp