اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اوگرا کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔ تاہم، ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔
مزید پڑھیں: ہڑتال کی صورت میں کون سے پمپس پر پیٹرول دستیاب ہوگا؟
دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں، صبح 6بجے کے بعد تمام پیٹرول پمپس بند کر دیے جائیں گے۔ ڈیلرز سمیع گروپ کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت اورپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پنجاب کے نائب صدرکے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی، اسلام آبادکےعلاوہ ملک بھرمیں تمام پیٹرول پمپس بندرکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ ہڑتال کی جائے گی، اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔