اداروں کی نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، پاکستان اسٹیل ملز پر ملک کے کئی 100 بلین روپے ضائع ہوچکے ہیں کیوں کہ یہ اب تک پرائیویٹائز نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹیل ملز بند ہو کر بھی سالانہ 30 ارب روپے کا نقصان کیسے کر رہی ہے؟

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی برائے پرائیویٹائزیشن ہونے کے ناتے اس عمل کو شفاف بنانے کی پوری کوشش کروں گا، اداروں کی نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ جو پرائیویٹائزیشن کے عمل کو شفاف بنانا صرف حکومت کا ہی کام نہیں ہے بلکہ اتحادیوں کا کام بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے، اسٹیل ملز اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحٰق ڈار نے نہیں ہونے دی، محمد زبیر

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز پر ملک کے کئی 100 بلین ضائع ہوچکے ہیں کیوں کہ یہ اب تک پرائیویٹائز نہیں ہوئی، کیا ہمارا یہ فرض نہیں ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں، اس معاملے پر پارلیمان نے مل کر کام کرنا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی جائے،اسٹیل ملز سندھ حکومت خرید لےگی، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کیوں دیوالیہ ہوئی، اس پر تحقیقاتی کمیٹی بننی چاہیے، جس کی وجہ سے پاکستان کو کتنے 100 ارب کا نقصان ہوا، پاکستان اسٹیل ملز پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں بھی پاکستان اسٹیل ملز پرائیویٹائزڈ نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ