رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان پر ظلم بند نہ کیا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس کا ٹرائل چلا، بانی پی ٹی آئی نے میڈیا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی۔
🛑 علی محمد خان دورو شریف پڑھ کر جھوٹ بولنے والے سن۔۔
‼️اپنے مہاتما پوڈری خان کو کہوں بھوک ہڑتال کی بجائے خودکشی کرو تاکہ قوم سے یہ عذاب دور ہو
اس طرح لیٹ کر سٹیبلشمنٹ سے منتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا
عمران نیازی بھلے مر جائے قوم کو ٹکا فرق نہیں پڑتا ۔pic.twitter.com/w92coTcHpM
— Raja Asim (@rajaasim313) July 5, 2024
علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کل ان سے ملنے نہیں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان پر ظلم بند نہ کیا گیا تو ساتھیوں سے مشورہ کرکے بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگیں گے اور پر امن احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔