نزلہ زکام کی شکایت، کہیں آپ کورونا کی نئی قسم میں مبتلا تو نہیں؟

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کو بخار، نزلہ اور کھانسی ہے تو یہ کوویڈ 19 ہو سکتا ہے کیوں کہ اومی کرون کی نئی قسمیں ایکس بی بی 1.9، ایکس بی بی 1.5 اور بی کیو 1.1 پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

مارچ میں رپورٹ ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ کوویڈ کیسوں کی یہی وجوہات تھیں۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، کوویڈ بڑھنے کا تناسب 2 فیصد سے اوپر رہا جس نے وزارت صحت میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیوں کہ اومی کرون کی نئی قسمیں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

پاکستان میں بہت سے لوگ گزشتہ کئی ماہ سے نزلہ، فلو، بخار، گلے کے انفیکشن اور جسم میں درد کی شکایت کر چکے ہیں یہ علامات کوویڈ-19 کی نئی قسم ہو سکتی ہے کیوں کہ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا ٹیسٹ ہی نہیں ہوا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں کیے گئے کل ٹیسٹ میں سے تقریباً 50 فیصد میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی تھی۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار کے مطابق کل 2818 ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 50 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

زکام، فلو اور بخار میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد کے مقابلے میں لیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد صفدرنے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ کی نئی قسم پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ جو نزلہ زکام اور بخار کی شکایت ہے نئی قسم اومی کرون میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قسم اوپری سانس کی نالی کے نظام کو متاثر کرتی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ یہ صحت پر سنگین اثرات نہیں چھوڑتا اس لیے لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ کووڈ کے دوران جن لوگوں کو پہلے والی ویکسین لگا چکی وہ بھ اس نئے ویریئنٹ سے متاثر ہو رہے ہیں اس لیے انہیں اب ویکسین کا بوسٹر شاٹ لینا چاہیے۔

اسلام آباد 3.42 فیصد کے ساتھ کوویڈ کیسز کے تناسب میں سرفہرست ہے کیوں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے 234 ٹیسٹوں میں سے آٹھ افراد میں کوویڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز صبح 8 سے 11 بجے تک 1000 سے زائد مریض فلو، کھانسی، بخار اور گلے کے انفیکشن کی شکایت کے باعث ہسپتال آ چکے ہیں۔

ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ لوگ ان علامات کو سنجیدگی سے لیں اور اس سے بچنے کے لیے ویکسین کا بوسٹر لگوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل