انتخابات میں شکست، رشی سوناک نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کیا کہا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرکے بھارتی نژاد رشی سوناک کی کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کردیا ہے۔

انتخابات میں بدترین ناکامی پر رشی سوناک نے برطانوی عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنی رہاش گاہ کے باہر اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی انتخابات، رشی سوناک کی کنزرویٹیو پارٹی کو شکست کیوں ہوئی؟

انہوں نے کہا، ’میں نے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کی لیکن آپ لوگوں نے واضح پیغام دیا کہ برطانوی حکومت کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے اور صرف آپ لوگوں کا فیصلہ ہی اہمیت رکھتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کی ناراضگی اور مایوسی کے بارے میں سنا، اور میں انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: برطانوی انتخابات: لیبر پارٹی نے میدان مارلیا،کیئر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے

رشی سوناک نے کنزویٹو پارٹی کے تمام امیدواروں اور ورکرز سے معافی مانگتے ہوئے کہا وہ معذرت خواہ ہیں کہ وہ ان کی کوششوں کے مطابق اپنی کارکردگی پیش نہ کرسکے نہیں کرسکے۔

رشی سوناک نے اپنے خطاب میں کنرویٹو پارٹی کے رہنما کے طور پر بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ 14 سالہ اقتدار کے بعد کنرویٹو پارٹی کی تشکیل نو ضروری ہے۔

رشی سونک نے لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو مبارک باد دی اور کہا کہ نئے وزیراعظم کی کامیابیاں ان کی لیے بھی باعث فخر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پرامن اور منظم انداز میں انتقال اقتدار ہو گا۔ یہ وہ چیز ہے جو ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور مستقبل میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور پاکستان کے مابین سمجھوتے پر دستخط، فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک ممکن

انہوں نے مزید کہا، ’یہ ایک مشکل دن ہے لیکن میں یہ ذمہ داری اس اعزاز کے ساتھ چھوڑے جارہا ہوں کہ میں دنیا کے بہترین ملک کا وزیراعظم تھا۔‘

واضح رہے کہ برطانوی انتخابات میں تمام نشستوں پر تقریباً 2 تہائی گنتی کے ساتھ لیبر پارٹی نے کم از کم 326 نشستیں حاصل کی ہیں، جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کافی ہیں، خاطر خواہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

ایک ایگزٹ پول کے مطابق 5 مختلف وزرائے اعظم کے تحت ایک دہائی سے زائد اقتدار میں رہنے کے بعد بھارتی نژاد رشی سوناک کی کنزرویٹو پارٹی کی نشستیں کم ہو کر 131 رہ جائیں گی، پارٹی کی 2 صدیوں پر محیط تاریخ میں یہ کنزرویٹو پارٹی کی بدترین انتخابی کارکردگی ہے جو پارٹی کو انتشار سے دوچار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp