نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد خاتون بھی شامل

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنی کابینہ کا اعلان کردیا۔

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں پورے ملک کو ری سیٹ کرنا پڑے گا، نئے برطانوی وزیر اعظم کا پہلا خطاب

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا، سرکاری رہائش گاہوں کے باہر عوام سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے نئے منتخب وزیر اعظم نے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی کابینہ میں اینجلا رائنر کو نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے جبکہ جان ہیلی وزیر دفاع مقرر ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریچل ریوز وزیر خزانہ اور ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود وزیر برائے انصاف ہوں گی۔ اس کے علاوہ جوناتھن رینالڈز سیکریٹری تجارت، پیٹر کائل سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے سیکریٹری بنائے گئے ہیں، جبکہ لوئیس ہائی کو ٹرانسپورٹ کا سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں انتخابات میں شکست، رشی سوناک نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کیا کہا؟

نئے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے ملک نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، کسی بھی ملک کو ایک بٹن دبانے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ہمارے ملک کو ایک بڑے ری سیٹ کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے، ہر شہری کو احترام کی نظر سے دیکھیں گے، جنہوں ووٹ نہیں دیا ان کی بھی خدمت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp