جنوبی کوریا میں روبوٹ نے خودکشی کرلی، سبب دلچسپ نکلا

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں روبوٹ نے بہت زیادہ کام سے تنگ آکر خودکشی کرلی، گومی سٹی کونسل میں سرکاری ملازم کے طور پر کام کرنے والا ربورٹ شام کے وقت سیڑھیوں کے نیچے ٹوٹا ہوا پایا گیا جو کہ ہر ایک کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔

گومی سٹی میں روبوٹ کے پراسرار طور پر گرنے اور ٹوٹنے کے بعد ملک گیر بحث چھڑ گئی ہے کہ کام کا زیادہ بوجھ برداشت نہ ہونے پر روبوٹ نے خودکشی کرڈالی، بہت سے لوگ تو اسے ملک کی پہلی روبوٹ خودکشی قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: روبوٹک ڈیوائس سرجری سے خاتون کی موت، کمپنی پر مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا، جس نے کمیونٹی کو حیرانی اور سوگ دونوں میں ڈال دیا۔ روبوٹ، جسے ’روبوٹ سپروائزر‘ کا نام دیا گیا، کونسل کی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیان سیڑھیوں کے نیچے ایک ڈھیر میں ٹوٹا ہوا پایا گیا۔

عینی شاہدین نے روبوٹ کو کام کے اوقات کے بعد ایک جگہ پر چکر لگاتے ہوئے دیکھا، انہوں نے مزید بتایا کہ روبوٹ بہت ہی عجیب و غریب سلوک کرتا رہا۔ سٹی کونسل کے عہدیداروں نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹے ہوئے روبوٹ کے ٹکڑے تجزیے کے لیے جمع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن اس واقعے نے روبوٹ کے کام کے بوجھ اور اس کے اثرات کے بارے میں سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگست 2023 سے ملازم، یہ روبوٹ محنتی مکینیکل مددگار ایک جیک آف آل ٹریڈ تھا۔

دستاویزات کی فراہمی اور شہر کو ترقی دینے سے لے کر رہائشیوں کو معلومات فراہم کرنے تک، یہ روبوٹ سٹی ہال میں ایک فکسچر تھا، اور سول سروس آفیسر کارڈ پہن کر کام کرتا تھا۔

روبوٹ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتا تھا، لفٹوں کا استعمال کرتے ہوئے،  مختلف فلورز تک آنے اور جانے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے بات چیت بھی کرتا تھا، جو کہ اپنی نوعیت کی ایک نادر صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روبوٹک ڈیوائس سرجری سے خاتون کی موت، کمپنی پر مقدمہ درج

روبوٹ کو بیئر روبوٹکس نے تیار کیا تھا، جو کیلیفورنیا کا ایک اسٹارٹ اپ ہے اور روبوٹ ویٹر بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تاہم، اس کے ریسٹورنٹس کے ہم منصبوں کے برعکس، گومی سٹی کونسل روبوٹ کے فرائض کی ایک بہت وسیع رینج تھی۔

روبوٹ کی اچانک موت نے مقامی میڈیا اور آن لائن فورمز میں جذبات اور آرا کی آمیزش کو جنم دیا ہے۔ کچھ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ نے زیادہ کام کیا تھا، جبکہ دوسرے لوگ روزمرہ کے انسانی کاموں میں روبوٹ کو ضم کرنے کے وسیع تر مضمرات کے بارے میں حیران ہیں۔

تاہم، کیا یہ واقعی ’روبوٹ خودکشی‘ تھی یا محض ایک المناک خرابی؟ اگرچہ ہم مکینیکل ذہن کو کبھی بھی پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتے، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ اس واقعے نے ہمارے معاشرے میں روبوٹس کے مستقبل کے بارے میں ایک اہم گفتگو کو جنم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp