پی ٹی آئی ارکان پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے اور اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ کریں: عمران خان

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے اور اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ کریں۔

مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوا جس میں عمران خان نے کرپشن الزامات پر پرویز الہٰی پر اظہار عدم اعتماد کیا اور کہا کہ پرویز الہٰی پر اربوں کی کرپشن کے الزامات کے باعث ان کی مقبولیت متاثر ہورہی ہے، پنجاب میں مخلوط حکومت کے خلاف ایسے الزامات برداشت نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد مکمل رکھی جائے، عدالت نےکہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

عمران خان کے ریمارکس کے بعد پرویز الہٰی نے زمان پارک کا دورہ کیا اور عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ ق لیگ بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس حوالے سے مونس الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے پرویز الہٰی کو یقین دلایا ہے کہ جو بھی معلومات ان کے پاس آئیں گی وہ سب سے پہلے پرویز الہٰی کے ساتھ شیئر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp