عالمی ادارہ شماریات نے امریکی ویزا مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں
افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔ اسرائیلی شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 2 فیصد، ارجنٹینا 4، ہانگ کانگ 5، برطانیہ 16 جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح 13، 13 فیصد رہی تھی۔
امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل، چند سُودمند تجاویز:
اہلیت کے تمام تقاضوں کو پورا کریں:
یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری دستاویزات ہیں اور آپ ویزا کی قسم کے لیے درکار تمام مخصوص تقاضے پورے کرتے ہیں۔
اپنے ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کریں:
امریکی ویزا افسر کو دکھائیں کہ آپ کے پاس اپنے دورے کے بعد وطن واپس آنے کی وجوہات ہیں۔ اپنی حُب الوطنی کا اظہار کریں۔
انٹرویو کے لیے تیاری کریں:
عام انٹرویو کے سوالات کے جوابات دینے کی مشق کریں اور اپنے سفر کا مقصد واضح طور پر بیان کریں۔
ایماندار اور درست رہیں:
سچی معلومات فراہم کریں اور اپنے ارادوں کی درست نمائندگی کریں۔
یاد رہے کہ مذکورہ تجاویز محض معلومات عامہ اور رہنمائی کے لیے ہیں۔ ویزا درخواستوں کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ تازہ ترین معلومات اور درخواست کے طریقہ کار کے لیے ہمیشہ امریکی محکمہ خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزے کا جھانسا: نوسرباز نے بچپن کے دوستوں سے بھاری رقم اینٹھ لی
ویزا منظوری کی شرح ملک کے لحاظ سے وسیع پیمانے پر مختلف ہوتی ہے، معاشی حالات، سیاسی عوامل اور درخواست گزار کے حالات اہم ہوتے ہیں۔ یقیناً مکمل تیاری امریکی ویزا حاصل کرنے کے آپ کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔
چاہے آپ B-1، B-2، یا مشترکہ B-1/B-2 ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہوں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی درخواست مکمل اور ضروری دستاویزات سے لیس ہے، کامیاب نتیجہ کی کلید ہے۔