صلح کے پیغٖام کے باوجود نواز الدین صدیقی کی سابق اہلیہ قانونی جنگ پر مصر

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی سابق اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپنے بچوں کی سرپرستی حاصل کرنے کے لیے لڑیں گی کیوں کہ بچے اپنے باپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ اداکار نے معاہدے کے تحت صلح کا پیغام بھیجا ہے تاہم وہ اپنے بچوں کی سرپرستی حاصل کرنے کے لیے لڑیں گی کیونکہ بچے بھی یہی چاہتے ہیں۔

اداکار نوازالدین اور عالیہ کے درمیان کافی عرصے سے عوامی سطح پر لڑائی چل رہی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں نواز الدین نے اپنے بھائی شمس الدین صدیقی اور عالیہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے 100 کروڑ روپے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین کے معاہدے کے تحت صلح کے پیغام پر ان کی سابق اہلیہ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کرائے کے ایک اپارٹمینٹ میں رہ رہی ہیں جسے جلد خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسری رہائش تلاش کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ اس تنازعہ کی وجہ سے لوگ انہیں کرائے پر گھر دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز شروع میں عالیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اداکار کے ممبئی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ نوازالدین کی والدہ نے بھی ان کے خلاف جائیداد کے تنازع پر شکایت درج کی ہوئی ہے۔

نوازالدین کو گزشتہ سال ایک ایکشن فلم ہیروپنتی 2 میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟