ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا سب سے زیادہ بھاری بھرکم معاوضہ کس نے وصول کیا، اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 83 کروڑ بھارتی روپے (قریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:اننت امبانی پری ویڈنگ فنکشن: امریکی پوپ اسٹار ریحانہ اپنی پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیں گی؟
اننت اور رادھیکا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ مامیرو کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں گجراتی رسم میں دلہن کے ماموں اسے زیورات اور کپڑے تحفے میں دیتے ہیں۔ اس تقریب میں جھانوی کپور، ان کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری اور مانوشی چھلر نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے نامور گلوکار ریحانہ نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔ کیٹی پیری سے لے کر بیک سٹریٹ بوائز تک کئی ہالی ووڈ فنکار بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ پارٹیوں میں پرفارم کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:مکیش امبانی اپنے بیٹے کی شادی میں کتنے ہزار کروڑ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
66 سالہ مکیش امبانی تیل سے ٹیلی کام تک کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں اور فوربس کے ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق دنیا کے 10ویں امیر ترین شخص ہیں۔ وہ 116 ارب ڈالر سے زیادہ کے مالک ہیں۔ فوربس نے انہیں ایشیا کا امیر ترین آدمی قرار دیا ہے۔