مختلف کمپنیاں پیٹرولیم و گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس کی تلاش کرنے والی مختلف کمپنیوں نے  پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا

اجلاس میں پیٹرولیم، گیس کی تلاش اور  پیداواری کمپنیوں کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے پیٹرولیم و گیس کے ذخائر بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، کمپنیوں کے وفد نے ملک میں 5  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔

وفد نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 3 سال میں پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 240 جگہ کھدائی کی جائے گی۔

مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اولین ترجیح

اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر کی پیداوار سے پاکستان کا زرمبادلہ بچےگا جبکہ ایندھن اورگیس کی قیمت کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں کوہاٹ: تیل و گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل پیش کرنےکی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل