پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورہ آسٹریلیا سے متعلق لائحہ عمل پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
Pakistan men’s red-ball head coach Jason Gillespie has arrived in Karachi. He links up with the Pakistan Shaheens side ahead of their departure for Darwin, Australia. pic.twitter.com/OkEF6rLycg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 7, 2024
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کل لاہور پہچیں گے جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے ڈرافٹ آئی سی سی کو بھجوا دیا مگر پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا؟
یاد رہے کہ اتوار 28 اپریل 2024 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بؤلر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لا رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ محسن نقوی کو بھیج دی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے، پاکستان ٹیم کے لیے کی گئی تینوں تقرریاں 2 سال کی مدت کے لیے ہیں۔