اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے سیزن میں ہر جگہ بآسانی دستیاب ہوتا ہے اور ہر خاص و عام اسے شوق سے کھاتا ہے۔

پاکستان میں مختلف اقسام کے آموں کی پیداوار ہوتی ہے اور یہاں کے لذیذ آم دنیا بھر میں مشہور ہیں اور تقریباً دنیا کے ہر کونے میں یہ بھیجے جاتے ہیں جنہیں انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی آم کا سیزن شروع ہے تاہم اس مرتبہ آم پہلے جیسے معیار کے نہیں اور اس کی تعداد بھی اس مرتبہ کم ہے اور ریٹ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہیں۔

وی نیوز نے آم کے باغوں کے مالک اور فروٹ منڈی میں آم کا کاروبار کرنے والوں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا وجہ ہے کہ اس مرتبہ میعاری آم مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

ملتان میں آم کے باغات کے مالک عابد محمود نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی آم کے باغات کے مالکان نے بھرپور محنت کی تھی تاہم گرمی کے آغاز میں تاخیر کے باعث  اس مرتبہ جو پھل درختوں پر اگا تھا وہ گرگیا جس سے فصل ضائع ہو گئی ہے اور آم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئی اس وجہ سے مارکیٹ میں آم گزشتہ سالوں کی نسبت کم دستیاب ہے۔

 آم کی مختلف اقسام کے ذائقے کے حوالے سے عابد محمود نے کہا کہ جتنی زیادہ گرمی پڑتی ہے آم اتنا لذیذ ہوتا ہے، فصل کے تیار ہونے سے قبل چونکہ زیادہ گرمی نہیں پڑی تھی اور موسم ٹھنڈا رہا تھا اس لیے آم کا وہ ذائقہ نہیں جیسا پہلے ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آم کے باغات، ’12 سال کی محنت 12 دنوں میں تباہ ہوگئی’

پنجاب کے شہر چشتیاں کی فروٹ منڈی میں آم کے کاروبار میں منسلک اسامہ رامے نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آم کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 30 سے 35 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ فروٹ منڈی میں آم کی اعلیٰ اقسام سفید چونسا اور انور آٹول زیادہ تعداد میں نہیں آ رہا اس لیے ان کے ریٹ زیادہ ہیں، 9 کلو والی پیٹی 1700 سے 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ دیسی اور لنگڑا آم مارکیٹ میں نسبتاً کم ریٹ یعنی 800 روپے فی 10 کلو سے میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیے: لاکھوں روپے فی کلو آم، پاکستان میں یہ خاص فصل کہاں کاشت ہورہی ہے؟

اسلام آباد فروٹ منڈی میں آم کا کاروبار کرنے والے حیات خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگ سفید چونسا پسند کرتے ہیں اور اسی کی خریداری کے لیے آتے ہیں، سفید چونسا سندھ سے صرف 20 دن کے لیے مارکیٹ میں آیا تھا اور اب ختم ہو گیا ہے، اس لیے یہ اب مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اور جہاں ہے وہاں 350 سے 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

حیات خان کے مطابق چونسا آم اب پنجاب کے علاقے خان گڑھ سے آنا شروع ہو جائے گا جو کہ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آم کا ذائقہ بھی اچھا ہے اور خان گڑھ کا آم کے آنے سے مارکیٹ میں اچھا اور ذائقے والا آم مناسب قیمت میں دستیاب ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسلام آباد فروٹ منڈی میں آم کی مختلف اقسام کی 9 کلو کی پیٹی کی قیمت 700 روپے سے 4 ہزار روپے تک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا