ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے حکومت نے چین کی طرز پردارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں کاروباری سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین سے واپسی پر چینی طرز کے کاروباری سہولت مراکزکے قیام کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

چینی ماڈل پر استوار ان کاروباری سہولت مراکزکے قیام کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

چین نے شینژن میں کاروباری سہولت مراکز قائم کیے ہیں، جن میں کاروباری لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے کاروبار سے متعلق تمام خدمات اور سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں ان کاروباری سہولت مراکز کے قیام سے کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، جن میں این اوسیز، لائسنس، اور پرمٹ وغیرہ کا اجرا شامل ہیں

ان مراکز کے ذریعے کاروبار کے آغاز اور اسے پ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکومتی ایجنسیوں کو یکجا کر کے تمام دستاویزات کم وقت میں فراہم کیے جا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ